نیویارک ۔ 9 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کےلئے قومی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے صحیح سمت میں درست قدم قرار دیا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف کے 8 کمشنروں میں سے ایک انوریما بھارگوا نے ہفتہ کو ایک بیان میں …
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) کا حکومت پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کےلئے قومی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم ، اقلیتوں کے تحفظ کیلئے صحیح سمت میں درست قدم قرار

مزید خبریں
نیویارک ۔ 9 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کےلئے قومی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے صحیح سمت میں درست قدم قرار دیا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف کے 8 کمشنروں میں سے ایک انوریما بھارگوا نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو فروغ دینے کےلئے اقلیتوں کے قومی کمیشن کے قیام سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یہ مذہبی آزادی کے تحفظ کی طرف پاکستان کے مسلسل سفر کا ایک اہم قدم ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2014ءمیں حکومت کو آئین اور قانون کے تحت اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کو عملی جامہ پہنانے کی نگرانی کےلئے ایک کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی۔ انوریما بھارگوا نے مزید کہا کہ یو ایس سی آئی آر ایف سپریم کورٹ کے متعین کردہ مناسب اتھارٹی کے ساتھ مقصد کے حصول کیلئے کمیشن کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف کے دوسرے کمشنر جانی مور نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے ساتھی کمشنر انوریما بھارگوا کے ہمراہ ان کا مارچ میں دورہ پاکستان کوویڈ۔19 کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کے امور پر یو ایس سی آئی آر ایف کے ساتھ فعال کام کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ کمشنر مور نے کہا کہ اقلیتوں کےلئے قومی کمیشن کا قیام بلاشبہ صحیح سمت میں درست قدم ہے تاہم اس سلسلہ میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اسے دیکھنے کے متمنی ہیں۔








