راولپنڈی ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف میڈیا سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرز کے لئے دیگر صوبوں سے پہلے خصوصی ریلیف پیکج کا آغاز کیا، کورونا وائرس کی رپورٹنگ کے دوران متاثر ہونے والے میڈیا ورکر کو محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایک لاکھ روپے جبکہ خدانخواستہ کورونا کے باعث وفات …
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف میڈیا سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرز کے لئے دیگر صوبوں سے پہلے خصوصی ریلیف پیکج کا آغاز کیا، فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف میڈیا سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرز کے لئے دیگر صوبوں سے پہلے خصوصی ریلیف پیکج کا آغاز کیا، کورونا وائرس کی رپورٹنگ کے دوران متاثر ہونے والے میڈیا ورکر کو محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایک لاکھ روپے جبکہ خدانخواستہ کورونا کے باعث وفات کی صورت میں متاثرہ ورکر کے خاندان کو دس لاکھ روپے یک مشت اور میڈیا ورکر کی فیملی کو تاحیات دس ہزار روپے ماہانہ پنشن کی صورت میں دیئے جائیں گے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خصوصی ریلیف پیکج برائے میڈیا سے مستفید ہونے کے لئے درخواستیں ڈی جی پی آر ہیڈ آفس میں جمع کروائی جا سکتی ہیں، وزیرِ اطلاعات نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریلیف پیکج کے لئے درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ بمعہ آفس کارڈ کی کاپی، کسی بھی سرکاری لیبارٹری کی کورونا تشخیصی رپورٹ اور ادارے کی جانب سے لیٹر درکار ہو گا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف میڈیا سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرز کے لئے دیگر صوبوں سے پہلے خصوصی ریلیف پیکج کا آغاز کیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا میڈیا ریلیف پیکج کورونا کے خلاف جنگ میں میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔








