وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی فتح جنگ میں یوٹیلٹی سٹورکے سرپرائز دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ شہر میں ایک یوٹیلٹی سٹورکے سرپرائز دورہ کے موقع پر کیا ۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ شہر میں ایک یوٹیلٹی سٹورکے سرپرائز دورہ کے موقع پر کیا ۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی ترجیح میں شامل ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ضروری اشیاءکی کم قیمتوں پر فراہمی کے لیے ملک بھر کے4ہزار یوٹیلٹی سٹور پر آٹا، گھی ، چینی چاول اور دالوں کی کنٹرول قیمتوں پر فراہمی کے لیے یوٹیلٹی سٹور کارپویشن کو 50ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ضروری اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائے گی ۔ زلفی بخاری نے یقین دلایا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کو خصوصی ریلیف کی فراہمی کے لیے بھرپورکوششیں بروئے کار لائے گی ۔

مزید خبریں