جنیوا ۔ 10مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی کی سربراہ مشعل بیچلیٹ نے انتباہ کیا ہے کہ شام میں عسکریت پسند گروپ اپنی صف بندیاں کر رہے ہیں۔ وہ عالمی وبا کرونا وائرس پر بین الاقوامی توجہ مرکوز دیکھ کر موقعے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ یہ گروپس ایک ٹائم بم کی طرح ہیں جو کسی بھی …
شام ، کرونا وائرس کی آڑ میں مسلح گروپ اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
جنیوا ۔ 10مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی کی سربراہ مشعل بیچلیٹ نے انتباہ کیا ہے کہ شام میں عسکریت پسند گروپ اپنی صف بندیاں کر رہے ہیں۔ وہ عالمی وبا کرونا وائرس پر بین الاقوامی توجہ مرکوز دیکھ کر موقعے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ یہ گروپس ایک ٹائم بم کی طرح ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔ پورے ملک میں نشانہ بنا کر لوگوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے اور ان میں سے بیشتر علاقوں کی شہریآبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔داعش جیسے گروپ جنہیں شکست ہو گئی تھی، اب دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ہائی کمشنر بیچلیٹ کا کہنا ہے کہ شام ایک بار پھر خونریز جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے اور اگر موجودہ خلاف ورزیوں کو لگام نہ دی گئی تو ایک بار پھر پر تشدد کارروائیاں پورے ملک میں پھیل جائیں گی۔







