اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 22ہزار62، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 30ہزار941 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1476نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،28مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات667 ہوگئیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد …
ملک میں کورونا کے، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 30ہزار941 تک پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 22ہزار62، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 30ہزار941 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1476نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،28مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات667 ہوگئیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11ہزار568تک پہنچ گئی، سندھ میں 11ہزار480کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4ہزار669اور اسلام آباد میں 679ہوگئی، بلوچستان میں 2017, گلگت بلتستان میں442کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 8ہزار212مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 667 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می28 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 189، پنجاب میں 197، کے پی کے میں 245، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 6 اور بلوچستان میں 26 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ اب تک 2 لاکھ 94ہزار 894افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں11ہزار367افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 6230مریض زیر علاج ہیں۔ 290کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔







