پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری سے رابطہ دونوں کمانڈرز نے سرحد کے دونوں اطراف حفاظتی اقدامات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حالیہ دہشت گرد حملے پر تشویش کا اظہار کیا جس میں پاک ایران سرحد کے قریب 6 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے …

راولپنڈی ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حالیہ دہشت گرد حملے پر تشویش کا اظہار کیا جس میں پاک ایران سرحد کے قریب 6 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں کمانڈرز نے سرحد کے دونوں اطراف حفاظتی اقدامات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دی ہے لیکن سرحدی سلامتی اور انسداد اسمگلنگ سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہوگی جس کی آڑ میں دہشت گرد اور منشیات کے سمگلر بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔ دونوں کمانڈرز نے کووڈ۔19 پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایسے مسائل کو حل کرنے کے لئے بارڈر ٹرمینلز کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے باہمی احترام، عدم مداخلت اور برابری کی بنیاد پر علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں