دنیا کے 72 فیصد مقامات سیر وسیاحت کے لیے بند ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے عالمی سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے 72 فیصد مقامات سیر و سیاحت کے لیے بند ہیں۔ڈبلیو ٹی او نے ایک تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ کورونا وبا کے باعث 217 ممالک کے سفر پر پابندیا ں برقرار ہیں، جن میں سے 156 ممالک کی سرحدیں سیر وسیاحت کے لیے مکمل طور پر …

اقوام متحدہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے عالمی سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے 72 فیصد مقامات سیر و سیاحت کے لیے بند ہیں۔ڈبلیو ٹی او نے ایک تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ کورونا وبا کے باعث 217 ممالک کے سفر پر پابندیا ں برقرار ہیں، جن میں سے 156 ممالک کی سرحدیں سیر وسیاحت کے لیے مکمل طور پر بند ہیں۔وبا کے شعبہ سیاحت پر اثرات سے متعلق 27 اپریل سے ابتک کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کو جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ سیاحت کی پابندی 75 فیصد ممالک پر 3 ماہ سے جبکہ باقی ماندہ 25 فیصد پر 2 ماہ سے عائد ہے۔ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ ہفتوں کے دوران اپنے اعلان میں کہا تھا کہ وبا کے باعث رواں سال سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد تک کم رہے گی۔

مزید خبریں