وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 5 کھرب 41 ارب 63 کروڑ روپے جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 5 کھرب 41 ارب 63 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کےلئے رواں مالی سال کےلئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 5 کھرب 41 ارب 63 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کےلئے رواں مالی سال کےلئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10 سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب، خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کےلئے 9 ارب 85 کروڑ 68 لاکھ، گیس انفراسٹرکچر سیس کےلئے 41 کروڑ 43 لاکھ، سکیورٹی میں اضافہ کےلئے 38 ارب49 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنرمند پروگرام کےلئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، ایرا کےلئے 2 ارب 54 کروڑ 51 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کےلئے 8 ارب 10 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کےلئے 16 ارب 60 کروڑ، اے جے کے بلاک کےلئے 26 ارب 88 کروڑ، این ایچ اے کےلئے ایک کھرب 59 ارب 72 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کےلئے 20 ارب 71 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کےلئے 72 ارب 67 کروڑ 71 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کےلئے 8 کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کےلئے 2 ارب 11 کروڑ، ریونیو ڈویژن کےلئے 4 ارب 33 کروڑ، ریلویز ڈویژن کےلئے 10 ارب 76 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کےلئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کےلئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کےلئے 30 کروڑ 14 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کےلئے 18 ارب 58 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کےلئے30 کروڑ 14 لاکھ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کےلئے 14 کروڑ 66 لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کےلئے 9 ارب 8 کروڑ 33 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کےلئے 8 ارب 21 کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کےلئے 6 کروڑ 35 لاکھ، میری ٹائم افیئر ڈویژن کےلئے 63 کروڑ 34 لاکھ، لاءجسٹس ڈویژن کےلئے 87 کروڑ 40 لاکھ، داخلہ ڈویژن کےلئے 7 ارب 72 کروڑ 71 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 22 کروڑ 22 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کےلئے 3 ارب 53 کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 23 کروڑ 23 لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کےلئے 90 کروڑ 69 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کےلئے 12 کروڑ 70 لاکھ، ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کےلئے 2 ارب 22 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کےلئے 27 ارب 7 کروڑ 17 لاکھ، فارن افیئرز ڈویژن ایک کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 7 ارب 63کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کےلئے 3 ارب 66کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےلئے 11 کروڑ 54 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کےلئے ایک ارب 56 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کےلئے 33 کروڑ 51 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کےلئے 19کروڑ 46 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کےلئے 7 ارب 54 کروڑ، کامرس ڈویژن کےلئے 5 کروڑ، کابینہ ڈویژن کےلئے 30 ارب 18 کروڑ 7 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کےلئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کےلئے ایک ارب 82کروڑ 78 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں