اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین/ وزیر مملکت عاطف آر بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقدامات کے تحت پاکستان کے بڑے چیمبرز اور تجارتی و صنعتی تنظیموں کے فرانس کی کمپنیوں کے ساتھ راربطوں کو فروغ دے گا، جس سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں مدد …
سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے بڑے چیمبرز اور تجارتی و صنعتی تنظیموں کے فرانس کی کمپنیوں کے ساتھ راربطوں کو فروغ دے گا،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین/ وزیر مملکت عاطف آر بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقدامات کے تحت پاکستان کے بڑے چیمبرز اور تجارتی و صنعتی تنظیموں کے فرانس کی کمپنیوں کے ساتھ راربطوں کو فروغ دے گا، جس سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ منگل کو موومنٹ ڈس انٹرپرائزز ڈی فرانس (ایم ای ڈی ای ایف) کے زیر اہتمام ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا جس کی میزبانی ٹوٹل گلوبل سروسز کے صدر ٹیری فلیمن نے کی جبکہ ویبنار فرانس میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان میں فرانس کے سیفر نے بھی شرکت کی اور توانائی، ٹیکنالوجی، مالی خدمات سمیت دیگر شعبوں نے کاروباری لیڈرز بھی شریک تھے۔ پاکستان میں سی آئی ٹی کے شعبہ کی استعداد کے بارے میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ یہ شعبہ مستقبل کا ایک اہم شعبہ ہے۔ انہوں نے فرانس کی کمپنیوں کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ بورڈ ہر طرح کی ممکنہ معاونت کو یقینی بنائے گا جس سے دونوں ممالک کی کمپنیوں کو یکساں مواقع دستیاب ہوں گے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے پیدا صورتحال کے بارے میں عاطف بخاری نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں وائرس سے متاثرین کے ساتھ ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، مشکل کے ان لمحات مین بی او آئی وباءپر قابو پائے جانے کا خواہشمند ہے تاکہ مزید مالی اور انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے شرکاءکو سرمایہ کاری کی ملکی پالیسی کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے مکمل تحفظ کی گارنٹی دیتا ہے اور منافع کی منتقلی کی بھی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی مراعات سے استفادہ کی پیشکش کی۔ آخر میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان اور فرانس کے اقتصادی رابطوں میں وسعت اور استحکام کے حوالے سے بی او آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔








