ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 34,336 ،اموات 737 ہوگئیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 24ہزار787، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 34ہزار336تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2255نئے کیسز رپورٹ ہوئے،31 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 737 ہوگئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 24ہزار787، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 34ہزار336تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2255نئے کیسز رپورٹ ہوئے،31 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 737 ہوگئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13ہزار225 تک پہنچ گئی، سندھ میںرپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12ہزار610 ، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار21 اور اسلام آباد میں759 ہوگئی، بلوچستان میں 2158 , گلگت بلتستان میں475کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 88 ہوگئی۔ م±لک بھر میں اب تک 8 ہزار 812 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 737تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می31 ئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 218، پنجاب میں 214، کے پی کے میں 267، گلگت بلتستان 4 ، اسلام آباد میں 6 اور بلوچستان میں 27 شامل ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 17ہزار افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں11ہزاریی848 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں 7876مریض زیر علاج ہیں۔ 323کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔