وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکی ٹی ٹی کیو سنٹر ڈی ایچ او آفس کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے موثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، ٹی ٹی کیو منصوبے کے تحت آئی سی ٹی کی ٹیمیں مستعدی سے کام کر رہی ہیں، ٹریسنگ ٹیسٹنگ کوارنٹائن پالیسی کے تحت زیادہ ٹیسٹ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، قومی ایکشن پلان …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے موثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، ٹی ٹی کیو منصوبے کے تحت آئی سی ٹی کی ٹیمیں مستعدی سے کام کر رہی ہیں، ٹریسنگ ٹیسٹنگ کوارنٹائن پالیسی کے تحت زیادہ ٹیسٹ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، قومی ایکشن پلان کے تحت پورے پاکستان میں اس پالیسی بر عمل کیا جا رہا ہے، کیپیٹل میں 16 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ٹی ٹی کیو سنٹر ڈی ایچ او آفس کے دورہ کے موقع کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹی ٹی کیو کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ٹی ٹی کیو منصوبے کے تحت آئی سی ٹی کی ٹیمیں مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔ ٹریسنگ ٹیسٹنگ کوارنٹائن پالیسی کے تحت زیادہ ٹیسٹ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت پورے پاکستان میں اس پالیسی بر عمل کیا جا رہا ہے۔ کیپیٹل میں 16 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ ٹیمیں گھروں اور بازاروں میں جا کر کورونا وائرس کے روابط کے ٹیسٹ کرتی ہیں۔ 3300 زائد روابط کے ٹیسٹ آئی سی ٹی میں اب تک کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 759 کیسز ہیں پازیٹو ہیں جن میں سے 256 کیسز کو ٹی ٹی کیو نے ٹریس کیا ہے۔ وزارت ہیلتھ نے 20 سے زائد گائیڈ لائنز عوام کی آگاہی کیلئے جاری کی ہیں۔ منصوبہ کے تحت 20 ہزار کا ہدف روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیا ہے۔