اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخو اور بلوچستان میں …
اسلام آباد اور پنجاب سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخو اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا سب سے زیادہ بارشپ نجاب،خانیوال میں14 ، بہاولپور 10،ملتان 10، ڈیرہ غازی خان 8، لیہ 7کوٹ ادو، بہاولنگر 5،جھنگ 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2،اوکاڑہ ایک، خیبر پختونخوا،پاراچنار، سیدوشریف 10 ،مالم جبہ 5 ،میرکھانی 4، لوئر دیر، ڈیرہ اسماعیل خان ایک،بلوچستان،ژوب 15،بارخان 12، کوئٹہ 5 اور سبی میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،میر پورخاص 44 ، دادو ، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







