اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت آن لائن کشمیر کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ کانفرنس میں امریکہ سمیت بیرون ملک مقیم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت آن لائن کشمیر کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت آن لائن کشمیر کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ کانفرنس میں امریکہ سمیت بیرون ملک مقیم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت ایل او سی پر نہتی سول آبادی کو آئے روز نشانہ بنا رہا ہے، وفاقی حکومت ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کی حفاظت کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایل او سی پر سول آبادی کی حفاظت کےلئے بنکرز، رابطہ سڑکوں اور طبی مراکز کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ وزیر امور کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہا ہے، عالمی دنیا بھارت کے ہندو انتہاءپسند فاشسٹ ایجنڈے کا فوری نوٹس لے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت میں مقیم کروڑوں مسلمان بدترین تشدد اور استحصال کا شکار ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کی صورت میں کشمیریوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے۔ شرکاءکانفرنس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس مسلسل پامال کر رہا ہے۔







