ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباءہے اس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی، پارلیمنٹ قوم کا نمائندہ ادارہ ہے اور اس مشکل وقت میں پوری قوم پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، پارلیمنٹ ہی وہ واحد ادارہ ہے جو قومی یکجہتی اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباءہے اس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی، پارلیمنٹ قوم کا نمائندہ ادارہ ہے اور اس مشکل وقت میں پوری قوم پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، پارلیمنٹ ہی وہ واحد ادارہ ہے جو قومی یکجہتی اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان کے ساتھ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے علاوہ بجٹ اجلاس کے انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں ہونے والی بحث اور بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بروقت ا±ٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مشکل وقت میں باہمی اختلافات کو بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں عوامی نمائندں کی تجاویز کو کورونا وائرس وباء کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی حکمت عملی میں شامل کیا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر نے ڈاکٹر بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور کا قلمدان سنبھال پر مبارکبادبھی پیش کی۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکی روک تھام اور ملکی معیشت کی بحالی میں پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے دی گئی مثبت تجاویز کو کورونا وباءکے خلاف بنائی جانے والی قومی حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے گا۔