وزیر مملکت زرتاج گل وزیرکا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت زرتاج گل وزیرنے کہا ہے کہ اگر ن لیگ نے اتنے ہی ہسپتال بنائے تھے تو اپنا علاج لندن میں کیوں کر رہے ہیں،ایک طرف لندن سے کرونا سے لڑنے آئے اور ورچوئل سیشن کی مخالفت کی،جب اجلاس بلایا تو کرونا سے ڈر کر یہاں نہ آئے،دوسروں کو سیشن میں دھکیل دیا خود گھر بیٹھ گئے،پہلے کرونا کی وجہ سے …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت زرتاج گل وزیرنے کہا ہے کہ اگر ن لیگ نے اتنے ہی ہسپتال بنائے تھے تو اپنا علاج لندن میں کیوں کر رہے ہیں،ایک طرف لندن سے کرونا سے لڑنے آئے اور ورچوئل سیشن کی مخالفت کی،جب اجلاس بلایا تو کرونا سے ڈر کر یہاں نہ آئے،دوسروں کو سیشن میں دھکیل دیا خود گھر بیٹھ گئے،پہلے کرونا کی وجہ سے نیب جانے سے انکار کیا پھر پیش بھی ہوگئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں خواجہ آصف نے چین سے طلبا لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کی گئی مگر عملا حکومت کا فیصلہ درست ثابت ہوا ۔گیلپ سروے نے بتایا وزیر اعظم نے جو اقدامات لئے وہ بہتر تھے 12 ہزار کیش دیاگیا کسی کے ڈیرے پر نہیں دیئے گئے،کوئی لمبی لائن لگی نہ ہی سیاسی رشوت دی گئی،سندھ میں 23ارب روپے احساس پروگرام کے لئے شفاف انداز میں دیئے گئے۔زرتاج گل نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم سمیت عالمی ادارے کرونا میں پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔ کے پی کے میں 22ہزار لوگوں پودے لگانے کے لئے نوکریاں دیں،پنجاب میں سترہ ہزار گرین نوکریاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں میں بھی گرین جابز دی ہیں،یہ حکومت کے اقدامات تھے جن سے ایئر کوالٹی بہتر ہوئی ،پارلیمنٹ بڑے شہروں میں زیادہ ٹریفک پر پابندی لگانے کا قانون بنائے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون نرم کرنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے،خواتین گھروں سے جس بے احتیاطی سے نکلی ہیں وہ افسوس ناک ہے ،ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں لکھا ہے کہ ان کی رہائی میں ایک ہی شخص شاہ محمود قریشی رکاوٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے آٹھ ارب کی بجائے ایک ارب کا پرانا راشن پہنچایا،ٹائیگر فورس پر بڑا اعتراض ہے مگر وہ غیر سیاسی ہے۔