نیویارک/بیجنگ / جنیوا ۔ 13 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد43 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ دو لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی سطح پر اب تک 4,342,849 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد43 لاکھ سے تجاوز کرگئی،2 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک

مزید خبریں
نیویارک/بیجنگ / جنیوا ۔ 13 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد43 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ دو لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی سطح پر اب تک 4,342,849 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 292,913 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ روس میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہاں اب تک 232243 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2116افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1894 ہلاکتیں ہوئی جس سے ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی مصدقہ تعداد83425سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 14 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک1408636افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دریں اثناءفرانس میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد فرانس کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں چوتھے مقام پر آگیا ہے۔ فرانس میں کورونا سے اب تک 140،227 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ فرانس کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12461 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس کے 9258 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 177589 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 881 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 12461 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک178214افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے 3525 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 74480ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک وائرس سے2415 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3525 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس دوران کورونا وائرس سے مزید 122 افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 2415 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 74 ہزار سے زائد ہے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں4261 اموات ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 82591 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے 11مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔







