سی پیک کے ابتدائی مرحلے میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے ابتدائی مرحلے میں کافی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں، بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور توانائی کے منصوبوں پر توجہ دی گئی، جن میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے تحت شاہراہ قراقرم پر حویلیاں سے تھاکوٹ اور موٹر وے کے منصوبے، …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے ابتدائی مرحلے میں کافی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں، بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور توانائی کے منصوبوں پر توجہ دی گئی، جن میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے تحت شاہراہ قراقرم پر حویلیاں سے تھاکوٹ اور موٹر وے کے منصوبے، ایم فائیو پر ملتان سے سکھر تک سڑک کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سی پیک کے تحت چھوٹے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جن میں سکولوں کی تزئین و آرائش، ہسپتالوں کے نظام میں جدت، غربت میں کمی، ماڈل ویلج کا قیام اور عوام کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔

مزید خبریں