ریاض میں 99 ہزارغیر ملکیوں کی رہائش کا کورونا بچاﺅ سروے،سہولیات کا جائزہ لیا گیا

ریاض۔ 13 مئی (اے پی پی) سعودی دارالحکومت کی بلدیہ جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے دوہفتوں کے دوران شہر میں رہنے والے 99 ہزار غیر ملکی کارکنوں کی رہائش کا سروے کیا جس دوران انھیں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ العریبیہ نیوزکے مطابق بلدیہ کی ٹیموں نے ریاض شہر کے مختلف علاقوں میں 99 ہزار541 غیر ملکی کارکنوں کی رہائش گاہوں کا سروے کیا اور …

ریاض۔ 13 مئی (اے پی پی) سعودی دارالحکومت کی بلدیہ جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے دوہفتوں کے دوران شہر میں رہنے والے 99 ہزار غیر ملکی کارکنوں کی رہائش کا سروے کیا جس دوران انھیں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ العریبیہ نیوزکے مطابق بلدیہ کی ٹیموں نے ریاض شہر کے مختلف علاقوں میں 99 ہزار541 غیر ملکی کارکنوں کی رہائش گاہوں کا سروے کیا اور وہاں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔وہ عمارتیں یا فلیٹ جہاں مناسب سہولتوں کا فقدان تھا کے مالکان کو فوری طور پر نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ خلاف ورزیوں کا ازالہ کیاجائے۔ جاری کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ 48 گھنٹے کے دوران بلدیہ کے متعلقہ شعبے سے رجوع نہ کرنے والے مکان مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے قانون کے مطابق بلدیہ کی جانب سے 3 نوٹس جاری کیے جاتے ہیں جس کے بعد کارروائی کی جاتی ہے مگر موجودہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے فوری کارروائی کی جارہی ہے تاکہ حالات پر جلد از جلد قابو پایاجائے۔