وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیریاسر ہمایوں کی ملاقات ،تعلیمی بورڈزکی جانب سے چیف منسٹر فنڈمیں45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا

لاہور۔13 مئی(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے ملاقات کی ۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا۔یہ چیک پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے افسروں اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر …

لاہور۔13 مئی(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے ملاقات کی ۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا۔یہ چیک پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے افسروں اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تعلیمی بورڈز کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں رقم عطیہ کرنے پر افسروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مصیبت کے وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے اور دوسرو ں کیلئے جذبہ خیر پاکستانی قوم کو دیگر اقوام سے ممتاز کرتا ہے –