بھارتی فورسزضلع بڈگام کے علاقہ نسلہ پور میں گھروں میں گھس کر تشدد، نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہیں، مشعال ملک

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی فورسز کی ضلع بڈگام کے علاقہ نسلہ پور میں بربریت کی انتہاء کر دی۔جمعرات کو یہاں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آرایس ایس کے زیر سایہ بھارتی فورسز نسلہ پور میں لوٹ مار کر رہی ہیں، بھارتی فوجی …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی فورسز کی ضلع بڈگام کے علاقہ نسلہ پور میں بربریت کی انتہاء کر دی۔جمعرات کو یہاں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آرایس ایس کے زیر سایہ بھارتی فورسز نسلہ پور میں لوٹ مار کر رہی ہیں، بھارتی فوجی غنڈوں نے نسلہ پور میں 27 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی، بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر تشدد کر رہی ہیں، مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوجی غنڈوں نے 8 سو سے زائد گھروں پر پتھرائو کیا، بھارتی فورسز کے پتھرائو سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے،بھارتی فورسز کے پتھرائو سے 42 عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نسلہ پور میں شہریوں کی 162 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ،بھارتی غنڈہ فورسز کشمیری نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہیں۔