اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 14مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کے بیشتر …

اسلام آباد ۔ 14مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا سب سے زیادہ بارش کاکول 57 ، بالاکوٹ 27 ، مالم جبہ 19 ، دیر 17 ، میرکھانی 16 ، چترال 14 ، سیدو شریف 13 ، پاراچنار ، کالام 12 ، پتن 7 ، چیرت 4 ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مہمند ڈیم ایک ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 24 ، حافظ آباد 16 ، لاہور 9 ، منڈی بہائو دین ، مری 6 ، گوجرانوالہ ، اٹک 5 ، گجرات 4 ، راولپنڈی شمس آباد 3، فیصل آباد ، جھنگ ، کوٹ ادو ، مری 3 ، اوکاڑہ ، ڈیرہ غازی خان 2 ، بھکر ، لیہ ایک ،ژوب 17 ، قلات 13 ، کوئٹہ10 ، بارکھان 6 ، نوکنڈی 3: گڑھی دوپٹہ 14 ، مظفرآباد 9 ، سندھ، جیکب آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہِ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42 ، شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔