اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے تین پارلیمانی رپورٹروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ صحافیوں کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس میں تین صحافیوں کے کرونا وائرس سے مشتبہ ہونے کی اطلاعات کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے متاثرہ صحافیوں …
ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا تین پارلیمانی رپورٹروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہارہمدردی متاثرہ صحافیوں کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے تین پارلیمانی رپورٹروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ صحافیوں کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس میں تین صحافیوں کے کرونا وائرس سے مشتبہ ہونے کی اطلاعات کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے متاثرہ صحافیوں کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں صحافیوں اور اہل خانہ کے ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات قومی اسمبلی کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کی ذمہ داری لگا دی کہ وہ صحافیوں سے رابطہ کرکے ہر قسم کی معاونت فراہم کریں۔







