اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس جمعرات کو کمیشن کے چیئرمیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کیخلاف ریفرنس چیف میٹروپولیٹین آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے پیش کیا۔ اجلاس میں میئر اسلام آباد شیخ …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس’ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کیخلاف ریفرنس پیش ‘ میئر کو معطل کرنے کی سفارش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس جمعرات کو کمیشن کے چیئرمیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کیخلاف ریفرنس چیف میٹروپولیٹین آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے پیش کیا۔ اجلاس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش کردی ہے۔ کمیشن کے چیئرمین علی نواز اعوان نے کمیشن کی ارکان کی ووٹنگ کے بعد میئر کی معطلی کی وزارت داخلہ کو سفارش کردی ہے۔ ڈی ایم اے میں اشتہاراتی بورڈز کی ٹیکس وصولی میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر مبنی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہے۔ اجلاس کے دوران پچھلے سال منڈی مویشیاں نہ لگانے کی انکوائری سی ایم او سیدہ شفق کے حوالے کر دی۔ رواں سال منڈی مویشیاں لگانے کی ذمہ داری بھی سیدہ شفق کے سپرد کر دی ہے۔ ڈی ایم اے کو ریکوری کی مد میں ملنے والے چیک باونس ہونے پر مقدمات درج کرانے کاحکم دیا گیا۔







