پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 47 کروڑ 29لاکھ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 47 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 58کروڑ18 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 47 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 58کروڑ18 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے جیولوجیکل سروے پاکستان کے لیے 16کروڑ66لاکھ، ٹیسٹنگ لیبارٹری اسلام آباد کے لئے 6کروڑروپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں