راولپنڈی ۔ 15 مئی (اے پی پی) ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 1ارب 8 کروڑ 73لاکھ 20 ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطا بق ضلع راولپنڈی میں 90 ہزار 616 خاندان احساس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن حضرت علی المرتضیٰ کی سیرت کو نوجوان نسل میں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اسامہ قریشی راولپنڈی 15مئی(ا ے …
ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 1ارب 8 کروڑ 73لاکھ 20 ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 مئی (اے پی پی) ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 1ارب 8 کروڑ 73لاکھ 20 ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطا بق ضلع راولپنڈی میں 90 ہزار 616 خاندان احساس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن حضرت علی المرتضیٰ کی سیرت کو نوجوان نسل میں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اسامہ قریشی راولپنڈی 15مئی(ا ے پی پی)ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن حضرت علی المرتضیٰ کی سیرت کو نوجوان نسل میں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ،حضرت علی المرتضیٰ نے اسلام کی سربلندی اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے جو کارہانمائے سرانجام دئیے وہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔21 رمضان المبارک یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰ کو خراج عقیدت پیش کرنا نہ صرف ایک کار خیر ہے، بلکہ ایمان کا ایک جزلاینفک بھی ہے۔ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ حضرت علی کے اقوال اور فرمودات علم و حکمت کے قیمتی موتی ہیں، ان سے قیامت تک رہنمائی حاصل کی جاتی رہے گی،سیدنا علی المرتضیٰ کی زندگی اور ان کادورِ خلافت مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔







