اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں، ٹیسٹنگ صلاحیت میں 27 گنا اضافہ ہو چکا ہے، این ڈی ایم اے کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم کے ساتھ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی …
ہم ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں، ٹیسٹنگ صلاحیت میں 27 گنا اضافہ ہو چکا ہے، این ڈی ایم اے کا کردار قابل ستائش ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں، ٹیسٹنگ صلاحیت میں 27 گنا اضافہ ہو چکا ہے، این ڈی ایم اے کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم کے ساتھ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بتدریج بڑھا رہے ہیں، ٹیسٹنگ صلاحیت میں 27 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے عوام میں کورونا سے متعلق مؤثر پیغام پہنچایا، میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ کورونا آ گاہی میں زبردست کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہتر ذمہ داری ادا کر رہا ہے، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ میڈیا کے پیغامات کی وجہ سے لوگوں کے رہن سہن میں فرق آیا ہے۔ اسد عمر نے ڈاکٹروں کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکمت عملی کے تحت آ گے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے 6 ہفتوں کا بھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا صورتحال ہو گی، سب سے بڑھ کر یہ چیز ہے کہ آپ کی حکومت آپ سے سچ بول رہی ہے، کاروباری حضرات ہمیں کہتے تھے کہ آپ آسانی پیدا کر دیں ہم ایس او پیز پر عمل کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا کردار قابل ستائش ہے، دنیا کے بہترین ذہن ہماری مدد کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دنیا اس نتیجہ پر پہنچ رہی ہے کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، کورونا پر قابو پانے کے ساتھ بھوک اور غربت کے پہلوؤں کا بھی سوچنا ہے، ہمیں توازن کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ معاشی تحفظ کو بھی یقینی بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے اعداد و شمار اور صورتحال کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں، ملک میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے، ایک لاکھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کو پیر سے کھول دیا جائے گا، آٹو انڈسٹری کو کھولنے کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی صنعت کو کھولا ہے، شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا ہے۔







