اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں آن لائن تعلیم کے فروغ کے لئے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے، طلباء کی صحت کے ساتھ ملک میں تعلیمی عمل کو جاری رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں وفاقی وزیر شفقت …
ملک میں آن لائن تعلیم کے فروغ کے لئے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں آن لائن تعلیم کے فروغ کے لئے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے، طلباء کی صحت کے ساتھ ملک میں تعلیمی عمل کو جاری رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزرات تعلیم نے طلباء کی صحت کو یقینی بنانے اور تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں یکسانیت ہو، اس لئے تمام فیصلے بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں باہمی مشاورت سے کئے جائیں، 15 جولائی تک تعلیمی بند رہیں گے، نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کر دیا گیا ہے، ملکک کے 29 تعلیمی بورڈ چند کیٹیگریز میں خصوصی امتحانات ستمبر سے نومبر کے درمیان لیں گے، اس میں بھی حالات کا جائزہ لے کر ان کو اجازت دی جائے گی، لاک ڈائون کے آغاز میں ہی ٹیلی سکول شروع کر دیا تھا جو اپنی 10 گھنٹے کی نشریات میں طلباء کو 12 جماعت تک مختلف مضامین کی تعلیم دیتا ہے۔ ریڈیو کے ذریعے بھی تعلیم کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، یونیورسٹیز کی سطح پر آن لائن تعلیم میں مشکلات کا سامنا رہا، اساتذہ کی تربیت اور انٹرنیٹ کنکٹیویٹی بڑے مسائل تھے، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آ رہی ہے، ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔







