وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان میں سرکردہ سیاسی شخصیات کی ملاقات ن لیگ کے سابق ایم پی اے ممتاز بھٹو قیصرانی ،سابق وائس چیئرمین جاوید قیصرانی اور متعدد شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لاہور۔15 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات، سابق ناظمین اور سابق چیئرمینوں نے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاـ چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے برادری سمیت پاکستان تحریک …

لاہور۔15 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات، سابق ناظمین اور سابق چیئرمینوں نے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاـ چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا جبکہ ن لیگ کے سابق ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جاوید اقبال قیصرانی ، ضلع کونسل کے سابق ارکان اور چیئرمینوںنے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیاـممتاز خان بھٹو قیصرانی اور جاوید اقبال قیصرانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قیصرانی برادری وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتی ہےـ چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی خدمات کو سراہاـجاوید اقبال قیصرانی نے کہاکہ دوستی نبھانی ہوتو عثمان بزدار سے سیکھیں ـرکن پنجاب اسمبلی سرداراحمد علی دریشک نے کہاکہ کھیتران قبیلے ،قیصرانی برادری اور ضلع کونسل کے سابق ارکان کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیںـپی ٹی آئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی اور عوامی خدمات کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوںـ سیاست کو کرپشن سے پاک کیا ہےـکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ـپنجاب کا کلچر بدل گیا ہے اور اب انتظامیہ کے پاس کوئی ناجائز کام لے کر نہیں جاتا ـانہوںنے کہاکہ کورونا سے بچائوکے اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے 18اضلاع خود وزٹ کئے ہیں اوروہوا جیسی پسماندہ تحصیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلیٰ ہوںـانہوںنے کہاکہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں ـدل چاہتا ہے عوام کا ہر کام کروںـجتنے وسائل میسر ہیں اتنے کام ضرور کر کے جاتا ہوں ـپسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہےـ وزیر مملکت زرتاج گل ، مشیر حنیف پتافی ، ارکان اسمبلی احمد علی دریشک ، شاہینہ کھوسہ ، جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ ، پارٹی رہنما سردار عبدالقادر کھوسہ ،سردار جعفر خان بزدار اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے