چین میں پھنسے طلباء کو وطن واپسی کیلئے رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹس دینے کا اعلان ، وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دیدیا

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) چین میں پھنسے طلباء کو وطن واپسی کیلئے رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دیدیا، ووہان میں پھنسے طلباء کیلئے ایئر ٹکٹ صرف 50 ہزار روپے کا ہو گا، حکومت پاکستان 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔ وزیر …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) چین میں پھنسے طلباء کو وطن واپسی کیلئے رعایتی قیمت پر ایئر ٹکٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دیدیا، ووہان میں پھنسے طلباء کیلئے ایئر ٹکٹ صرف 50 ہزار روپے کا ہو گا، حکومت پاکستان 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ چین میں پھنسے300 طلباء کو وطن واپس لایا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے چین میں پھنسے طلباء کے والدین نے ملاقات کی ہے۔ طلباء کی واپسی کیلئے حکومتی سہولتوں پر والدین کو اعتماد میں لیا گیا۔ والدین کی جانب سے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ زلفی بخاری نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووہان کے طلباء نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا، 6 ماہ میں طلباء اور والدین نے تکالیف برداشت کیں، مشکل وقت میں والدین کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہے ہیں، کم قیمت پر ایئر ٹکٹ کی فراہمی سے طلباء اور والدین کی حوصلہ افزائی ہو گی۔