چین کا مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کے ساتھ ساتھ بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار’ ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ۔ 15 مئی (اے پی پی) چین نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بھاری توپ خانے اور مہلک ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان …

بیجنگ ۔ 15 مئی (اے پی پی) چین نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بھاری توپ خانے اور مہلک ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے گزشتہ روز معمول کے مطابق بریفینگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے ہمسایہ کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پرامن بقائے باہمی دونوں ملکوں کے باہمی مفاد اور عالمی برادری کے مشترکہ توقعات کے عین مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بالخصوص تباہ کن کوویڈ 19 وبائی مرض کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کو تنازعات حل کرنے کیلئے رابطوں اور تعاون کو بڑھانا چاہئے۔ترجمان نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کریں۔