ترکی کا اسرائیلی ہٹ دھرمیوں کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی

انقرہ ۔ 16 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کی عزت و وقار ، آزادی اور مستقبل کا دفاع کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ فلسطینیوں کے لیے جاری کردہ پیغام میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کی عزت و وقار ، آزادی اور …

انقرہ ۔ 16 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کی عزت و وقار ، آزادی اور مستقبل کا دفاع کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ فلسطینیوں کے لیے جاری کردہ پیغام میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کی عزت و وقار ، آزادی اور مستقبل کا دفاع کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔چاو ش اولو نے کہا ہے کہ ” فلسطین میں جابر اور قابض سیاست، غیر قانونی الحاق کی کوشش اور مرد جنم لینے والے نام نہاد امن معاہدے کے خلاف ہم فلسطینی بھائیوں کی عزت و وقار ، آزادی اور مستقبل کا دفاع کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے یہ پیغام عربی اور ترکی زبانوں میں شائع کیا ہے۔