وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں زکواة کی تقسیم کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ عید سے پہلے حق داروں کو ان کا حق ملے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں زکواةکی تقسیم کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ عید سے پہلے حق داروں کو ان کا حق ملے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ حلقہ این اے53میں زکوة کی تقسیم کا آغاز یو سی …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں زکواةکی تقسیم کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ عید سے پہلے حق داروں کو ان کا حق ملے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ حلقہ این اے53میں زکوة کی تقسیم کا آغاز یو سی 1 اور یو سی 2 میں 77 لاکھ روپے کے چیک عوامی نمائندوں کے حوالے کر کے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والے دنوں میں حلقہ کے باقی یونین کونسلز میں بھی زکواة کے چیک تقسیم ہونگے۔ تاکہ عید سے پہلے حق داروں کو انکا حق ملے۔ ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ میرے حلقہ NA-53 میں کیانی روڈ کی تعمیر جو کہ بارکہو کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے انشاءاللہ بہت جلد سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔