پی آئی اے کی خصوصی پرواز 249 مسافروں کو لے کر خرطوم سے پشاور کے لئے روانہ

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز 249 مسافروں کو لے کر ہفتہ کوخرطوم سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی ہے، اس سے قبل 02 مئی 2020 کو خصوصی پرواز کے ذریعے 252 پاکستانیوں کو خرطوم سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ خرطوم میں پاکستان کے سفیر سرفراز سپرا اور سفارت خانہ کے افسران و اہلکار تمام مسافروں کو رخصت کرنے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز 249 مسافروں کو لے کر ہفتہ کوخرطوم سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی ہے، اس سے قبل 02 مئی 2020 کو خصوصی پرواز کے ذریعے 252 پاکستانیوں کو خرطوم سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ خرطوم میں پاکستان کے سفیر سرفراز سپرا اور سفارت خانہ کے افسران و اہلکار تمام مسافروں کو رخصت کرنے کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر سفیر سپرا نے بتایا کہ اب سوڈان میں پھنسے ہوئے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل 501 مسافروں میں سے 436 تبلیغی جماعت کے ممبر تھے۔ سفیر سرفراز سپرا نے اس بات پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عیدالفطر منائیں سکیں گے۔ سفیر نے سوڈان اور دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے وعدے کو پورا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ سرفراز سپرا نے خصوصی طور پر سوڈان کی حکومت اور عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلاءمیں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ سفیر نے سوڈان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور برادر جمہوریہ سوڈان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی. انہوں نے بے لوث محنت پر سفارتخانہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔