بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے ملزم سعادت امین کی رہائی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی‘ ترجمان اٹارنی جنرل آفس

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے ملزم سعادت امین کی رہائی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ ترجمان اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے عالمی گروہ کے رکن ملزم سعادت امین کی رہائی سے متعلق لاہور …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے ملزم سعادت امین کی رہائی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ ترجمان اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے عالمی گروہ کے رکن ملزم سعادت امین کی رہائی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 14 مئی 2020ءکو دیئے گئے فیصلے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم بچوں کیساتھ زیادتی کے عالمی گروہ کا رکن ملزم سعادت امین رہا نہیں ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سعادت امین کی رہائی کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے مطابق عدالت عالیہ میں ملزم سعادت امین کی اپیل پر سماعت 19 مئی کو ہوگی، ملزم سعادت امین کو سات سال قید کی سزا ہوئی ہے۔