اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا نے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا نے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ و دیگر سہولیات کے حصول کے لیے نادرا نے سسٹم آن لائن کر دیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا نے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ و دیگر سہولیات کے حصول کے لیے نادرا نے سسٹم آن لائن کر دیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اب اوورسیز پاکستانیز کے لیے نادرانے آن لائن سسٹم لانچ کر دیا ہے جس میں اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ و دیگر دستاویزا ت اپنے گھروں پر موصول کر سکتے ہیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اب نادرا کی ویب سائیٹ کے لنک http://id.nadra.gov.pkپر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔ زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوںکو سہولیات کی فراہمی پر نادرا کی کوششوں کو سراہا ہے۔