اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرِ صدارت نئے سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ اجلاس ہفتے کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وبا کے ترقیاتی بجٹ پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اگلے سال ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرِ صدارت نئے سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرِ صدارت نئے سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ اجلاس ہفتے کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وبا کے ترقیاتی بجٹ پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اگلے سال ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں کراچی کے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کیلئے پلاننگ کمیشن کے سسٹم میں بہتری لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔







