حکومت کا طورخم اور چمن پر پاک افغان سرحد ہفتے میں چھ روز کے لئے کھولنے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) حکومت نے طورخم اور چمن پر پاک افغان سرحد ہفتے میں چھ روز کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں سرحدیں ہفتے کے سوا باقی چھ دن 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ ہفتے کا روز صرف پیدل آمد و رفت کے لئے مخصوص ہو گا۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، آئی …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) حکومت نے طورخم اور چمن پر پاک افغان سرحد ہفتے میں چھ روز کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں سرحدیں ہفتے کے سوا باقی چھ دن 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ ہفتے کا روز صرف پیدل آمد و رفت کے لئے مخصوص ہو گا۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، آئی جی ایف سی کے پی نارتھ پشاور اور آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کو مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ مقررہ دنوں کے دوران تجارتی سامان لے جانے اور لانے والے ٹرکوں کو آمد و رفت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ پیدل آمد و رفت کے حوالے سے بھی ایس او پیز کی پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔