ترکی نے ابتک 80 ممالک کو طبی سامان کی ترسیل کردی ہے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ ۔ 17 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا مخالف جدوجہد میں ترکی ابتک 80 ممالک کو طبی سامان کی ترسیل کردی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے بتایا کہ وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 135 ممالک سے موصول ہونے والے طبی سازو سامان کی درخواست میں …

انقرہ ۔ 17 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا مخالف جدوجہد میں ترکی ابتک 80 ممالک کو طبی سامان کی ترسیل کردی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے بتایا کہ وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 135 ممالک سے موصول ہونے والے طبی سازو سامان کی درخواست میں سے 80 کو پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وبا کے باعث 114 ممالک سے 70 ہزار کے قریب ترک شہریوں کو وطن لایا گیا ہے اور انہیں 14 روزہ قرنطینہ سے گزارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علادہ ازیں 80 ممالک کو طبی سامان کی ترسیل کی ہے جبکہ ہم سے 135 ممالک نے اس ضمن میں رجوع کیا تھا۔