اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) کورونا وائرس کی عالمگیروباءکے باوجود امریکاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اپریل میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے 10 ماہ یعنی جولائی 2019ءسے لیکر اپریل 2020ءتک کی مدت میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3.282 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گزشتہ …
امریکاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپریل میں ترسیلات زر کی شرح میں 54 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) کورونا وائرس کی عالمگیروباءکے باوجود امریکاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اپریل میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے 10 ماہ یعنی جولائی 2019ءسے لیکر اپریل 2020ءتک کی مدت میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3.282 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.27 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں امریکاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 2.706 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ءمیں امریکاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 401.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا، یہ شرح گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں امریکاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 260.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی ترسیلات زرکی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ مین 5.51 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔








