اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آبی ذخائر سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار ایک سو کیوسک پانی خارج کیا جبکہ پانی کی آمد 2 لاکھ 25 ہزار 360 کیوسک رہی۔ اتوار کو ارسا کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1461.81 فٹ اور منگلہ ڈیم میں 1215.60 فٹ ہو گئی ہے۔ …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و رفت کے اعداد و شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آبی ذخائر سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار ایک سو کیوسک پانی خارج کیا جبکہ پانی کی آمد 2 لاکھ 25 ہزار 360 کیوسک رہی۔ اتوار کو ارسا کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1461.81 فٹ اور منگلہ ڈیم میں 1215.60 فٹ ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 62 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک رہا جبکہ منگلہ ڈیم میں پانی کی آمد 67 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 61 ہزار کیوسک، دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام کے پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 13 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 18 ہزار کیوسک رہا ہے۔







