اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا ہے۔ شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی سمری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری …
وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا ہے۔ شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی سمری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری عرفان انجم نے جاری کیا۔







