اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے تمام سیاسی رہنماﺅں سے کہا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور معاشرہ کے غریب طبقات کے لئے کام کریں ۔ اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام اقدامات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان کو غربت اور …
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی پی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے تمام سیاسی رہنماﺅں سے کہا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور معاشرہ کے غریب طبقات کے لئے کام کریں ۔ اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام اقدامات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان کو غربت اور کورونا سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز سمیت ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک سے غربت اور مہلک وائرس کے خاتمہ کے لئے کام کرے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی صحت کے لئے دعا کرنے پر پوری قوم سے اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری فیملی کے ارکان بھی مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔







