برسلز ۔ 18 مئی (اے پی پی) یوروپی یونین میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سینئر مندوب جوزف بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان پرعمل درآمد روکنے لئے عالمی برادری کو اسرائیل پر دباﺅ ڈالنا چاہیے۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق انہوں نے گذشتہ روز یورپی یونین کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میںکہا …
اسرائیل کو فلسطینی علاقوں کے الحاق سے روکا جائے،یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز ۔ 18 مئی (اے پی پی) یوروپی یونین میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سینئر مندوب جوزف بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان پرعمل درآمد روکنے لئے عالمی برادری کو اسرائیل پر دباﺅ ڈالنا چاہیے۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق انہوں نے گذشتہ روز یورپی یونین کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میںکہا کہ یوروپی یونین اپنے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے گی اور اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قبضے اور خود مختاری کے قیام سے روکنے کی پوری کوشش کرے گی،اس حوالے سے یورپی یونین عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری اسرائیل کا یکطرفہ اقدام تصور کیا جائے گا۔اپنی ویڈیو کانفرنس میں یوروپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی میں تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے لئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اسرائیل کی نئی حکومت کی طرف سے غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔جوزف بوریل نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حوالے سے عالمی قراردادوں پرعمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔







