اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وائس چانسلر آف ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر اسد حفیظ کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ …
صحت عامہ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،دنیا بیماری کی روک تھام علاج کی بجائے احتیاط سے کر رہی ہے،ہیلتھ پروفیشنلز کو آن لائن کورسز فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پریذنٹیشن کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وائس چانسلر آف ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر اسد حفیظ کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بیماری کی روک تھام علاج کی بجائے احتیاط سے کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلتھ پروفیشنلز کو آن لائن کورسز فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ صدر مملکت نے وائس چانسلر کو صحت عامہ کی قیادت تیارکرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو صوبائی صحت کے محکموں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو بہتر بنایا جائے۔








