اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اہل اسلام کو بالعملوم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فرا ئض و بر کات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عید الفطر …
عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اہل اسلام اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اہل اسلام کو بالعملوم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فرا ئض و بر کات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول فرمائے،عید الفطر کا دن رمضان المبارک کے حوالے یوم تکمیل رحمت الہی اوریوم تشکر ہے، ماہ رمصان کی عبادات تقوی، ضبط نفس،ایثار اور قربانی جیسی خوبیوں کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دینی اور دنیاوی کامیابی کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم پورا سال اسی جذبے اور طرزعمل کا مظاہرہ کریں۔ عید کی خوشیوں کو مناتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے عزیز واقارب، پٹروسیوں اور دیگر بسنے والے ضرورت مند بہن وبھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کا عہدکرنا ہوگا، ملک کو درپیش مسائل کا حل مل کر نکالنا ہے، عید الفطر امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں باٹنے کا درس دیتا ہے ہمیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلم دنیا کیلئے اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے، مسلم امہ کے مسائل مشترکہ اور ان کا حل بھی مشترکہ حکمت عملی ہی ہے۔عید الفطر کی مناسبت سے ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔








