اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا عید الفطر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر پر پوری قوم اور مسلم دنیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سب کو خوشیوں میں شامل کرنا ہے، کورونا وائرس کے باعث غیر معمولی صورت حال کے سبب ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ا للہ تعالی ہماری …
عید الفطر پر پوری قوم اور مسلم دنیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سب کو خوشیوں میں شامل کرنا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا عید الفطر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر پر پوری قوم اور مسلم دنیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سب کو خوشیوں میں شامل کرنا ہے، کورونا وائرس کے باعث غیر معمولی صورت حال کے سبب ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ا للہ تعالی ہماری عبادات کو قبول فرمائے،مسلم دنیا باہمی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے باعث عید ملنے میں احتیاط سے کام لیا جائے، ذرا سی لاپرواہی بہت بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، میل جول میں احتیاط کرنے کی اپیل ہے۔








