قوم کو عیدالفطرپران لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئیے جنہوں نے اپنے پیاروں کوکھودیا وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ عید کے موقع پرقوم کوکوروناوائرس کی وباءسے انسانی جانوں کے نقصان اورجمعتہ الوداع پرطیارے کے الممناک حادثہ کا سامناکرنا پڑاہے جس نے متعدد خاندانوں کو غم اورصدمے سے دوچارکیاہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ قوم کو عیدالفطرپران لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئیے جنہوں نے اپنے پیاروں کوکھودیاہے۔ اس …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ عید کے موقع پرقوم کوکوروناوائرس کی وباءسے انسانی جانوں کے نقصان اورجمعتہ الوداع پرطیارے کے الممناک حادثہ کا سامناکرنا پڑاہے جس نے متعدد خاندانوں کو غم اورصدمے سے دوچارکیاہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ قوم کو عیدالفطرپران لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئیے جنہوں نے اپنے پیاروں کوکھودیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قوم کو مقبوضہ کشمیرکے اپنے ان کشمیری بہنوں اوربھائیوں کوبھی یادرکھنا چاہئیے جو بھارتی ظلم واستبداد کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندواتوا نظریہ کے پرچارک مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہے۔

مزید خبریں