این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے معیاری وینٹی لیٹرز ، ماسک ، سینیٹائزر اور طبی عملہ کا حفاظتی لباس تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی چنیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے معیاری وینٹی لیٹرز ، ماسک ، سینیٹائزر اور طبی عملہ کا حفاظتی لباس تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی چنیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف قابل قدرخدمات سر انجام دے رہے ہیں جنہوںنے کورونامریضوں کی ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کے پا س کورونا مریضوں کی ٹیسٹنگ کے لئے کافی تعداد میں آلات موجود ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اگر صوبائی حکومتوںکو کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ اس کی درخواست دیں تاکہ انہیںمطلوبہ طبی سامان بھجوایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک جن کے پاس زیادہ مالی اور طبی وسائل ہیں وہ بھی کورونا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے خاندانی افراد کی صحت کے تحفظ کے لئے حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں ۔

مزید خبریں