سعودی عرب، کورونا کے مزید 2 ہزار 399 کیسز کی تصدیق

ریاض۔ 25مئی (اے پی پی)سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 399 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد 72 ہزار 560 ہوگئی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ریاض میں یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 مئی کو مزید 11 افراد کورونا کی وجہ …

ریاض۔ 25مئی (اے پی پی)سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 399 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد 72 ہزار 560 ہوگئی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ریاض میں یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 مئی کو مزید 11 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے. مملکت میں کووڈ 19 وائرس سے اب تک 390 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن بھی ریاض میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 742 رہی جبکہ مکہ مکرمہ میں 611 ، جدہ میں 474 ، دمام 136 ، الخبر120 ، الجبیل 82 ، مدینہ منورہ 69 ، طائف 25 ، قطیف 22 ، خلیص 19 ، الھفوف 18 ، حائل 12 ، بریدہ 12 جبکہ دیگرشہروں میں تعداد سنگل عدد میں رہی۔ڈاکٹر العبدالعالی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں مکہ مکرمہ اور ریاض میں ہوئیں۔ ہلاک ہونےوالے 11 افراد میں ایک سعودی جبکہ 10 غیر ملکی ہیں جن کی تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

مزید خبریں