اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی شکرگزار ہے، یہ ہمارے ہیرو ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور ہر جگہ سماجی فاصلہ رکھیں۔ پیر کو خیبر پختونخوا میں کووڈ۔19 کی وجہ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خیبر پختونخوا میں ڈاکٹر اورنگ زیب اور ڈاکٹر محمد اعظم خان کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی شکرگزار ہے، یہ ہمارے ہیرو ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور ہر جگہ سماجی فاصلہ رکھیں۔ پیر کو خیبر پختونخوا میں کووڈ۔19 کی وجہ سے ڈاکٹر اورنگ زیب اور ڈاکٹر محمد اعظم خان کی وفات پر تعزیت اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے ہم ایوان صدر میں ایسی تقریبات کو یاد کرتے ہیں جن میں یتیم، تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچے اوراسی طرح معاشرے کے دیگر نظرانداز کئے گئے طبقہ کو مدعو کرتے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جیسے ہم اس وباءسے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم انہیں بھولیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوررابطوں کے دوران ایس او پیزپر عمل کریں تب ہی ہم کووڈ۔19 کی وباءکو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وباءسے لڑنے والے ہمارے محنتی لوگ مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔









